29

ایل او سی: بھارتی فورسز کا مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے نیزہ پیر، جند روٹ اور باغ سر سیکٹر پر وقفے وقفے سے فائرنگ کی جارہی ہے جس کا پاک فوج کی طرف سے مؤثر جواب دیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب مختلف سیکٹروں پر فائرنگ کی اور گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں