38

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری شاکراللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سیالکوٹ: بھارتی جے پور سینٹرل جیل میں قتل ہونے والے شاکر اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جسے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شاکر اللہ کی میت ان کے آبائی گاؤں جسر والا پہنچائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارت میں قید پاکستانی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا

شہید شاکراللہ کو جسروالا کے مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے میں 45 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلا کت کے بعد بھارت میں ہر سطح پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور شدت پسندانہ رد عمل اختیار کیا گیا یہاں تک کہ بھارتی جیل میں موجود انتہا پسند بھارتی قیدیوں نے شاکر اللہ پر پتھروں سے حملہ کر کے اسے قتل کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں