46

گوجرانوالہ: اسکول کی دیوار گرنے سے طلبا سمیت 6 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ کے نجی اسکول میں دیوار گرنے سے پانچ طلبا اورخاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دیوارگرگئی، افسوسناک واقعے میں 3 طالبات ، 2 طلبا اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئے جبکہ 13 افراد زخمی ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ نور، 14 سالہ فاطمہ، 11 سالہ خدیجہ،9 سالہ شاہان، 7 سالہ محسن اور 35 سالہ کوثر شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں