64

گوجرانوالہ سے چوریوں میں ملوث پورا خاندان گرفتار

گوجرانوالہ میں چوری ایک خاندان کا فیملی بزنس تھا، پورے گھرانے نے بازاروں میں لوٹ مار مچا رکھی تھی، خواتین دکانوں کا تو مرد موٹر سائیکلوں اور جیبوں کا صفایا کرتے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بالآخر 9 افراد پر مشتمل خاندانی چوروں کو گروہ پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق 9 افراد پر مشتمل چوروں کے گروہ میں 2 سگی بہنیں، ان کے شوہر اور دیگر رشتہ دار شامل تھے، جو بازاروں میں گاہگ بن کر جاتے تھے، خواتین کے ذمہ پرس، کپڑے، جوتے اور زیورات چرانا تھا جبکہ مرد موٹر سائیکلیں غائب کرتے تھے۔

ایس ایچ او عظیم کاہلو کہتے ہیں کہ گرفتار ملزمان سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے، جس میں 5 موٹر سائیکلیں، 8 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور زیورات شامل ہیں۔

گرفتاری پر فیملی گینگ کے ہاتھوں لٹنے والوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔ دکاندار کہتے ہیں کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں