64

گوجرانوالہ : بھائیوں نے پسند کی شادی پر بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ کے علاقے لُدھے والا وڑائچ میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

گوجرانوالہ کے علاقہ لدھے والا وڑائچ میں بھائیوں نے سفاکیت کی انتہاء کردی، پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اکبر اور آسیہ نے رحیم یار خان سے بھاگ کر شادی کی اور گوجرانوالہ کے علاقے میں چھپ کر رہ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق آسیہ کے بھائی احمد اور جاوید قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد رحیم یار خان روانہ کردی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں