91

پنجاب کا بزدار سندھ کے مراد علی شاہ کا مقابلہ نہيں کرسکتا،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی، وہ ہمارے کام، ہماری خدمت کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کوٹری میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ خان صاحب اصولوں کی سیاست سے پہلے سیاست کے اصول سیکھیں، وہ ہمیں سازش کے تحت نکالنا چاہتے ہیں مگر یہ لوگ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے،انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کےوزیراعلی اور ان کی ٹیم صوبے کی خدمت کررہی ہے پنجاب کا بزدار سندھ کے مراد علی شاہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ کرکٹ میں امپائر کی انگلی چلتی ہے،سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے،عمران خان کی حکومت نے عوام سے جتنے وعدے کیے سب جھوٹ نکلے اور جتنی قسمیں کھائیں وہ ہوا میں اڑگئیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، کٹھ پتلی حکومت سمجھتی ہےکہ 18ویں ترمیم ختم کرکےان کوفائدہ ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا نقصان وفاق کو ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج معیشت کمزور ہے،ملک مہنگائی میں ڈوبا ہے، جن کو 50لاکھ نوکریاں دینی تھیں انھوں نے لوگوں سے چھت بھی چھین لی، حکومتی وزیر مہنگائی کم ہونے کے دعوے کررہے ہیں،جب کہ لوگ اس حکومت میں دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی حکومت کہہ رہی ہے حکومت کہہ رہی ہے صبر کریں ، سب ٹھیک ہوجائے گا مگر ان کی حکومت میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں