22

گیس کی بندش،لاہور میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

لاہورمیں گیس کی فراہمی معطل ہونے پرشہریوں نے احتجاج کیا،ٹائر جلا کر فیروز پور روڈ بلاک کردی،اور سوئی ناردرن کے خلاف خوب نعرے لگائے ۔

گیس کی بندش کے ستائے عوامی کالونی کے مکینوں سڑک پر نکل آئے اور فیروز پور روڈ بلاک کردی، مظاہرین کہتے ہیں کہ گیس بند ہوئے مسلسل تین دن ہوگئے ہیں لیکن حکام ان کی شکایت ہی نہیں سنتے۔

احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جب کہ پولیس کے گیس بحال کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد مظاہرین منشتر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں