43

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سوموٹو اختیارکم استعمال کرنے،زیرِِالتوا مقدمات نمٹانے کا اعلان

اگلے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے سوموٹو اختیار بہت کم استعمال کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کا اعلان کیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے آنے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیسز کا غیرضروری التوا روکنے کے لیے جدید آلات کے استعمال اور سوموٹو اختیار بہت کم استعمال کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرح میں بھی ملک کا قرضہ اتارنا چاہتا ہوں،عدالتوں میں زیرالتوا 19 لاکھ مقدمات کا قرض اتاروں گا۔

ججز کو ڈر اور خوف سے بالاتر ہونا چاہیے، فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس کا خطاب
جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ سول اداروں کی بالادستی ہونی چاہیے۔ انھوں نے واضح کیا کہ میری رگوں میں بلوچ خون دوڑ رہا ہے، آخری دم تک لڑوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں