42

مردان: میٹرک کی طالبہ کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، ملزم گرفتار

مردان پولیس نے دسویں جماعت کی طالبہ کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا ، آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے ڈی پی او سجاد خان کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ تخت بھائی کی حدود میں دسویں جماعت کی طالبہ کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا جس کی رپورٹ تھانہ تخت بھائی میں نامعلوم ملزم / ملزمان کے خلاف رجسٹر ہوئی ۔

اعلی پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپشل ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہو ئے 10/12 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا، اس دوران پولیس نے مرکزی ملزم محمد ذیشان ولد محمد زمان سکنہ خیر آباد آصف کلے تک رسائی حاصل کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان؛ غیرت کے نام پر دو لڑکیوں سمیت 4 افراد قتل

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ مقتولہ مسماۃ لائبہ کو پسند کرتا تھا مگر اُس کے والدین رشتہ دینے سے انکاری تھے اس وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم سے آلہ قتل ، پستول 30 بور ، بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں